Wednesday, September 18, 2024

خدیجہ شاہ نے خود گرفتاری دے دی

- Advertisement -

فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے خود کو لاہور پولیس کے حوالے کردیا۔

خدیجہ شاہ، سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں، پولیس کو مطلوب تھیں،پولیس کا دعویٰ تھا کہ وہ 9 مئی کو لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر ہونے والے حملوں کے لیے لوگوں کو اکسانے والوں میں سے ایک تھیں۔

سرور روڈ پولیس میں درج کی گئی ایف آئی آر میں معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو دہشت گردی اور دیگر جرائم کے الزامات میں نامزد کیا گیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

سینئر پولیس حکام نے تصدیق کی کہ انہیں لاہور میں سی آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوئیں اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے خفیہ مقام پر بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ، پی ٹی آئی کی پرجوش حامی ہیں، پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کرنے کے بعد وہ فرار ہوگئی تھیں۔

اعلیٰ عہدیدار نے مزید کہا کہ منگل کے روز، آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس کی کارکردگی پر تنقید کے نتیجے میں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں کو پکڑنے کی کوشش میں کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں