Monday, December 2, 2024

ایف جی آر ایف کی جانب سے مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کا افتتاح ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

کراچی، دعوت اسلامی کا ادارہ ایف جی آر ایف کےتحت مدنی ہیلتھ کیئرسینٹر کا افتتاح کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں ہو چکا ہے۔

پاکستان میں مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر اپنی نوعیت کا پہلا ایسا اسپتال ہے جہاں آپ کا علاج شریعت کے مطابق کیا جاتا ہے۔

مدنی ہیلتھ سینٹر قائم کرنے کا مقصد 

مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے ادارے کا مقصد مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام کے لئے اچھے میعاری اسپتال کی خدمت پیش کرنا ہے۔ یہاں دوسرے اسپتالوں کی نسبت سپروائز اور آرگنائز طریقہ کار سے کم کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر محمد اقبال جو کہ میڈیکل ڈائریکٹر کی حثیت سے کام کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس ہیلتھ سینٹر کا اصل مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ہمارے کام میں کمانے کا عنصر نہیں ہے ہمارا مقصد ہر گز مریض پر کسی قسم کا دباؤ ڈالنا نہیں ہے۔ یہاںمریض کو بلا ضرورت کوئی ٹیسٹ یا ادویات لکھ نہیں دی جاتیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں  

طریقہ کار

استقبالیہ دروازے سے اندر آتے ہی اپ کو ریسپشن پر جانا ہو گا جہاں آپ کو ٹوکن دیا جائے گا اس کے بعد آپ وائٹل ایریا میں جائیں گے جہاں آپ کا ایک معائنہ کیا جائے گا جس میں بی پی، شوگر اور وزن شامل ہیں۔ وہاں سے ڈیٹا براہ راست ڈاکٹر کے پاس اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ پھر وہ مریض اپنے ٹوکن کے مطابق اپنا نمبر آنے کا انتظار کرےگا۔

سہولیات

اس ہیلتھ سینٹر میں مندرجہ ذیل سہولیات موجود ہیں۔

۔ فیملی فزیشنز
۔ تمام شعبوں کے ماہرین
۔ ایمرجنسی کیئر
۔ تشخیصی خدمات
۔ لیبارٹری کی خدمات
۔ ریڈیولاجی سروسز
۔ الٹرا سونوگرافی
۔ ای سی جی
۔ فارمیسی

یہ ہیلتھ سینٹر دیگر خصوصیات کا حامل ہے۔

۔ یہاں مردانہ اور زنانہ وارڈ بلکل الگ ہیں خواتین کے لئے  مکمل پردے کا انتظام ہے۔

۔اس ہیلتھ سینٹر کی فیس صرف 300 روپے ہے جو کسی بھی میعاری اسپتال کی فیس سے بہت کم ہے جبکہ آپ کا علاج انتہائی میعاری کیا جاتا ہے۔ اس فیس میں نہ صرف آپ کا چیک اپ ہوتا ہے بلکہ ساتھ ہی آپکو معیاری ادویات بھی میسر آ جاتی ہیں۔

۔ دوائی بھی آپ کو صرف تشخیص شدہ بیماری کے تحت لکھ کر دی جاتی ہے۔ غیر ضروری ادویات لکھ کر نہیں دی جاتیں۔

۔ یہاں آپ کو ڈاکٹر صرف ضرورت کے تحت میڈیکل ٹیسٹ لکھ کر دیتے ہیں بلا ضرورت کوئی ٹیسٹ لکھ کر نہیں دیا جاتا۔

۔ ہیلتھ سینٹر میں آپ کو صاف ستھرا اور مکمل ایئر کنڈیشنر ماحول میسر آتا ہے۔

۔ اس سینٹر میں ہر کنسلٹنٹ ڈاکٹر کا الگ چیمبر بنا ہوا ہے ماہر فیملی فیزیشن بھی موجود ہیں۔ یہ فیملی فزیشنز بیماری کی تشخیص اور علاج کے علاوہ، احتیاطی نگہداشت بھی فراہم کرتے ہیں، جن میں معمول کے چیک اپ، حفاظتی ٹیکوں اور اسکریننگ کے ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ شامل ہیں۔

۔ یہاں آپ کو میعاری بلڈ بینک بھی دستیاب ہے۔ خون کا عطیہ اور جمع کرنا چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔ اس سینٹر میں خون کے سرخ خلیات اور پلیٹلیٹس کی ایک بڑی فراہمی ہے۔

۔ اسپتال  کے سب سے اہم حصوں میں سے ایک انڈور فارمیسی ہے۔ مریض کو ڈاکٹر کے نسخے دیے جاتے ہیں۔ نرسنگ کا عملہ اس کی ایک کاپی بناتا ہے، اسے کسی کتاب یا ریکوزیشن فارم میں لکھتا ہے، اور اسے فارمیسی کو بھیجتا ہے۔ معیاری لیبلنگ کے مطابق، فارماسسٹ دوائیوں کو ایک خوراک کے طور پر تیار کرتا ہے یا ہسپتال انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق متعدد خوراکوں کے نظام کے طور پر فراہم کرتا ہے۔

خلاصہ

مدنی میڈیکل ہیلتھ سینٹر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اس ہیلتھ سینٹر کا ایک ویژن ہے کہ اچھے کام کو زیادہ آگے پھیلایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض اس سے فائدہ اٹھا سکیں یہاں آپ کو آسانی سے علاج کے ساتھ ساتھ میعاری ادویات اور ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے سب سے اہم یہ کہ یہاں تمام علاج شریعت کے مطابق کیا جاتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں