Monday, December 2, 2024

منال خان نے میرے ساتھ پروجیکٹ پر کام کرنے سے انکار کر دیا، منیب بٹ

- Advertisement -

ایک حالیہ ٹاک شو میں منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ ان کی سالی منال خان نے ان کے ساتھ کسی بھی پروجیکٹ پر کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایمن خان اور منیب بٹ کو ایک نجی نیوز چینل کی عید کی خصوصی نشریات میں اس وقت مدعو کیا گیا، جب سر راہ کے اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی اہلیہ یا منال خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا چاہتے ہیں اور پیشکشوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

منیب بٹ نے جواب دیا، ہمیں ایک ساتھ سیریلز کاسٹ کرنے کے لیے متعدد تجاویز موصول ہوتی ہیں، درحقیقت، مجھے تین چار مہینے پہلے ہی منال کے ساتھ ایک پروجیکٹ کی آفر ملی تھی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ایک فالو اپ سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ منال نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

منال خان کی پیشکش مسترد کرنے کی وجہ یہ تھی کہ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ رمضان سیریل بھی چل رہے تھے۔ اس کے علاوہ، ہر کوئی ایک ساتھ کام کرنے میں آ سانی محسوس نہیں کرتا، منیب نے مزید کہا کہ ہم رشتہ داروں میں کوئی ناراضگی نہیں ہے۔

ملک کی ٹاپ اداکاروں میں جڑواں بہنیں منال اور ایمن خان بھی کافی مشہورہیں۔ ایمن خان نے 2018 میں ساتھی اداکار منیب بٹ سے شادی کی اور انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ ان کی بیٹی،امل منیب، ان کے ہاں 2019 میں پیدا ہوئی۔

دوسری جانب منال نے ستمبر 2021 میں شریک اداکار احسن محسن اکرام سے شادی کی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں