Saturday, July 27, 2024

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے سے کئی افراد جاں بحق

- Advertisement -

گلگت بلتستان کے ضلع استور کے شونٹر ٹاپ پر ہفتہ کو دلخراش واقعے میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع استور میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں میں آسانی ہو اور ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں متاثر ہونے والے خانہ بدوش تھے۔

وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ جنوری میں، خیبر پختونخواہ کے پہاڑی ضلع اپر دیر کے علاقے عشیری درہ میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

علاقے کے مکینوں نے بتایا کہ ایک شخص اور اس کے بیٹے سمیت چار افراد اس وقت برفانی تودے کی زد میں آگئے جب وہ گرے ہوئے درخت سے لکڑیاں کاٹ رہے تھے۔ایک رہائشی نے بتایا کہ وہ چاروں برف میں دب گئے تھے اور ان سب کی موت سردی کی وجہ سے ہوئی۔

صبح مقامی لوگوں کو اطلاع ملی کہ گزشتہ شام پہاڑ پر جانے والے چار افراد لاپتہ ہیں، تو انہوں نے ریسکیو 1122 اور پولیس کے ساتھ مل کر ان کی تلاش شروع کر دی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں