Friday, October 11, 2024

لاپتہ ٹائٹینک سب، کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری

- Advertisement -

لندن/کراچی، اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئرمین شہزادہ داؤد کے دوستوں، خیر خواہوں اور ساتھیوں نے حمایت اور امید کے پیغامات بھیجے ریسکیو ٹیمیں لاپتہ ٹائٹینک سب، کو تلاش کرنے کے لیے بہت کوششیں کر رہی ہے جس میں داؤد اور ان کا بیٹا سوار تھے۔

لاپتہ ٹائٹینک سب، جس میں ایک اندازے کے مطابق منگل کی رات 40 گھنٹے کی آکسیجن باقی تھی۔ غوطہ خورٹیموں پر تلاش کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ان کے اہل خانہ نے میڈیا کو ایک بیان میں بتایا کہ 48 سالہ مسٹر داؤد فوٹو گرافی کے شوقین تھےجبکہ ان کا 19 سالہ بیٹا سلیمان کالج میں پڑھتا تھا،جسے سائنس فکشن کی کتابیں بہت پسند تھیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ان دو برطانوی پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی جو سرے میں رہتے تھےاور کینیڈا کے سفر کے لیے روانہ ہوئےتھے خبر ملتے ہی سوشل میڈیا تعزیت اور دعاؤں سے بھر گیا۔

ان کے اہل خا نہ بے تابی سے ان کی محفوظ واپسی کی توقع کر رہے تھے۔

ٹائٹینک کا ملبہ سینٹ جانز، نیو فاؤنڈ لینڈ سے 644 کلومیٹر جنوب میں اور کیپ کوڈ سے 1,450 کلومیٹر مشرق کی طرف موجود ہے۔

کمپنی نے مہم کے اقدامات کا خلاصہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ہم اینگرو میں ان کی جلد اور محفوظ واپسی کے لیے دعا کررہے ہیں۔

برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ، فرانسیسی ایکسپلورر پال ہنری نارجیولیٹ، اوشین گیٹ سی ای او اسٹاکٹن رش جہاز میں سوار دیگر مسافر ہیں۔

کیپٹن جیمی فریڈرک نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی اور کینیڈا کے طیاروں نے تقریباً 7,600 مربع میل تک آبدوزکو تلاش کیا ہے، جو ریاست کنیکٹی کٹ سے بھی بڑا ہے۔

یہ تلاش منگل کو ابتدائی طور پر سمندر کی سطح تک محدود تھی، اس کے بعد پانی کی گہرائی تک پھیل گئی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں