Friday, October 4, 2024

مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے بھائی کی خودکشی کی تصدیق کر دی

- Advertisement -

مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے اپنے بھائی عاصم کی خودکشی کی تصدیق کردی۔

29 اکتوبر کی رات مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ سے ان کے بیٹے کی موت کی تصدیق ہوئی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مولانا یوسف جمیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا بھائی عاصم جمیل بچپن سے ہی شدید ڈپریشن کا شکار تھا۔ عاصم جمیل کی بیماری گزشتہ 6 ماہ سے بگڑ گئی تھی، بیماری پر قابو پانے کے لیے عاصم کو بجلی کے جھٹکے دیئے جا رہے تھے۔ لیکن بجلی کے جھٹکے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل وہ گھر میں اکیلا تھا، درد اور اذیت برداشت نہ کرسکا اور عاصم نے سیکیورٹی سے بندوق لے کر خود کو گولی مار لی۔

یوسف جمیل کا مزید کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی سے دشمنی ہو نہ کسی نے حملہ کیا، یہ ان کا مقدر تھا اور ہم اللہ کے اس فیصلے سے مطمئین ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں