Saturday, July 27, 2024

میکسیکو خاندان میں بے تحاشا غیرضروری بال ہونے کا ریکارڈ قائم

- Advertisement -

میکسیکو خاندان نے جسم پر غیرضروری بال ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائمکر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کا ایک خاندان جسم پر سب سے زیادہ غیرضروری بال کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہو گیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، اس خاندان کے افراد ایک ایسی خراب بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کے ہر حصے پر بال نکل آتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس خاندان میں کل 19 افراد ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں جن کے چہرے اور جسم بے شمار غیرضروری بالوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس خاندان کے چار افراد اس بیماری سے ذیادہ متاثر ہیں جبکہ دیگر افراد میں یہ بیماری کم پائی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ کیسز بچپن میں پہچانے جاتے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہیں اور بعد کی نسلوں کو بھی وراثت میں ملتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں