Saturday, July 27, 2024

میزائل حملہ یمن کے ساحل پر بحری جہاز میں آگ لگ گئی

- Advertisement -

میزائل حملہ یمن کے ساحل پر بحری جہاز میں آگ لگ گئی: برطانوی ایجنسی

برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یمن سے میزائل حملے میں خلیج عدن سے گزرنے والے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور جہاز میں آگ لگ گئی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے کہا کہ “ایک بحری جہاز پر دو میزائلوں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی۔” انہوں نے مزید کہا کہ “اتحادی افواج جواب دے رہی ہیں”۔

اس سے پہلے برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشن ایجنسی کو یمنی بندرگاہی شہر عدن سے 70 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں نے امریکہ اور برطانیہ کے جہازوں کو نشانہ بنایا

ایران کی حمایت یافتہ حوثی فورسز نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے جواب میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں اسرائیل سے منسلک درجنوں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکہ-برطانیہ کے جوابی حملوں کے باوجود، گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی مہم جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے جب تک کہ اسرائیل جنگ بند نہیں کر دیتا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں