Monday, September 16, 2024

نیپرا کا ٹیرف میں فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن

- Advertisement -

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے اپریل 2023 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ ٹیرف میں ایف سی اے کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 1.61 روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا جب کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں ڈسکوز جون 2023 کے صارفین کے بلوں میں بجلی کی قیمت میں اضافہ الگ سے ظاہر کریں گی۔

مزید برآں، ڈسکوز اپریل 2023 میں بل کی گئی یونٹس کی بنیاد پر صارفین کے بلوں میں منظور شدہ ایف سی اے الگ سے ڈسپلے کریں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کرتے وقت، متعلقہ ڈسکوز اس حکم کے باوجود عدالتوں کے احکامات کو مدنظر رکھیں گے اور ان کی سختی سے تعمیل کریں گے۔

ملک بھر میں بجلی کے صارفین کو اضافی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ نیپرا نے  کے-الیکٹرک  کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سی پی پی اے نے ڈسکوز کی جانب سے نیپرا سے 2.01 روپے فی کلو واٹ گھنٹے کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق اپریل میں 10.2384 روپے فی کلو واٹ کی لاگت سے مجموعی طور پر 10,010.30 گیگا واٹ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) توانائی پیدا کی گئی۔ اس میں سے 9,734.91 جی ڈبلیو ایچ ، ڈسکوز کو 10.3975/جی ڈبلیو ایچ کی لاگت سے پہنچایا گیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں