Saturday, July 27, 2024

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں۱۰روپے۸۰ پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

- Advertisement -

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جمعرات کو کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ١٠روپے٨٠  پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں میں کمی دسمبر کے مہینے میں فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی وجہ سے کی گئی۔

کے الیکٹرک نے نیپرا سے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں ٹیرف میں ۱۰ روپے ٢٦ پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دی گئی ریلیف کا اطلاق لائف لائن صارفین، ۳۰۰ یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا، دریں اثنا، ریلیف کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

گزشتہ ماہ، کے الیکٹرک نے فروری ۲۰۲۳ کے مہینے کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی کے نرخوں میں ۱۰ روپے ۲۶ پیسے فی یونٹ کمی کے لیے نیپرا کو درخواست دائر کی تھی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری سے کے الیکٹرک کے صارفین کو فروری کے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

کراچی کی واحد پاور کمپنی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آر ایل این جی اور فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت بالترتیب ۱۷، ۱۵فیصد تک کم کردی گئی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں