Saturday, July 27, 2024

پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

- Advertisement -

ماری پیٹرولیم نے پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔

ماری پیٹرولیم نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق ضلع کوہلو سے یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل کی جائے گی، گیس کی دریافت کے لیے 2516 میٹر کنویں کی کھدائی کی گئی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

گیس کی وصولی کا ڈیٹا کنویں کے چار مختلف زونز سے مرتب کیا گیا ہے۔

اس علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیاں 1991 سے تعطل کا شکار ہیں، ماری پیٹرولیم اس علاقے میں تلاش کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں