Monday, October 7, 2024

نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی 2023 سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

- Advertisement -

لاہور، ٹام لیتھم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کا کرکٹ اسکواڈ متعدد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی 2023 میچوں میں حصہ لینے کے لیے منگل کو پاکستان پہنچا۔

وہ پورے دورےکے دوران پانچ 50 اوور کے میچ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی 2023 انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیں گے۔

لاہور پہنچنے کے بعد ٹیم کو ان کے ہوٹل لایا گیا تو سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ 13 اپریل کو پریکٹس سیشن شروع کرنے سے پہلے وہ دو دن آرام کریں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

14 اپریل – پہلا ٹی 20، لاہور

15 اپریل – دوسرا ٹی20، لاہور

17 اپریل – تیسرا ٹی20، لاہور

20 اپریل – چوتھا ٹی20، راولپنڈی

24 اپریل -پانچواں ٹی20، راولپنڈی

27 اپریل – پہلا ون ڈے، راولپنڈی

29 اپریل – دوسرا ون ڈے، راولپنڈی

3 مئی – تیسرا ون ڈے، کراچی

5 مئی – چوتھا ون ڈے، کراچی

7 مئی – پانچواں ون ڈے، کراچی

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے آنے والی سیریز کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں بہت سے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جو پہلے کبھی ان حالات میں نہیں کھیلے تھے جس کی وجہ سے یہ ایک چیلنجنگ دورہ ہے۔

انہوں نے کہا، کہ پاکستان کے پاس ایک اعلیٰ درجے کی ٹیم ہے اور یہ کہ اردگرد کا ماحول نیوزی لینڈ سے بہت مختلف ہے، جو نوجوان کھلاڑیوں کواچھا تجربہ فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا ہے اعلان کیا کہ ٹیم سیریز کی طویل نوعیت کے باوجود معیاری کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرے گی۔

پاکستانی ٹیم

ایک روزہ بین الاقوامی میچیز میں

محمد رضوان، شان مسعود، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، محمد نواز، محمد وسیم، امام الحق، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی،  اور اسامہ میر کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹی 20میچیز میں

بابر اعظم کیپٹین، محمد حارث، شان مسعود، شاداب خان نائب کیپٹین، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد نواز، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، اور زمان خان شامل ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں