Friday, October 4, 2024

جموں و کشمیر کے لیے ستائیس اکتوبر تاریخ کا بدترین دن

- Advertisement -

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا 27 اکتوبر کا دن جموں و کشمیر کی تاریخ کا بدترین دن تھا۔

ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر کو فوجیں اتار کر جموں و کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر لیا۔ بھارت نے ریاست کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انکا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور نہ ہی اقوام متحدہ اور نہ ہی دیگر عالمی ادارے بھارت کے مظالم کو روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔

چوہدری انوار الحق نے مزید کہا 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کا حق خودارادیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق ہونے کے باوجود ریاست کے حکومتی ڈھانچے کو اکھاڑ پھینکا۔ کشمیری عوام اپنی جائز جنگ میں ثابت قدم رہیں۔

ان کے مطابق آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کے کے لیے کھڑے ہیں اور بھارت خطے کی عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کر سکتا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں