پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ میچز 3، 5، اور 7 مئی 2023 کو نیشنل اسٹڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان ون ڈے کرکٹ میچز کے حوالے سے کراچی پولیس ٹریفک نے کرکٹ شائقین کے لئے متبادل راستوں اور پارکنگ کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی ہے۔
پارکنگ کےمقامات اور ان کے راستے
۔ چائنا گراؤنڈ پارکنگ برائے شائقین، نیشنل کوچنگ سینٹر ، میڈیا
کارساز سے آنے والے شائقین یا میڈیا حضرات حبیب ابراہیم رحمتہ اللہ روڈ، اسٹڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوۓ سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر یا چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارکنگ کریں۔
انگلش مین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ملینیم سے آنے والے حضرات اسٹڈیم روڈ، اسٹڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر یا چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارکنگ کریں۔
نیو ٹاؤن سے آنے والے شائقین یا میڈیا حضرات اسٹڈیم روڈ سے ہوتے ہوۓ آغا خان ہسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر یا چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارکنگ کریں۔
ون ڈے کرکٹ میچز میں عوام کے لئے پارکنگ انتظامات
شہر کراچی سے نیشنل اسٹڈیم آنے والےحضرات جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے ان کے لئے پارکنگ کے انتظامات چائنا گراؤنڈ میں کیےگئےہیں۔
پارکنگ کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہو گا۔
بند راستہ اور متبادل روٹ
دوران میچ لیاقت آباد 10 نمبر، حسن سکوائر برج سے جانب اسٹڈیم ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی اسی طرح یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ سے اسٹڈیم کی طرف کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ اسٹڈیم روڈ سے جانب حسن سکوائرٹریفک چلتی رہے گی۔
ہیوی ٹریفک
لیاقت آباد 10 نمبر سے جانب حسن سکوائر، سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ، ملینیم تا نیوٹاؤن، کارساز سے اسٹڈیم، اسٹڈیم سگنل تا حسن سکوائر ہر قسم کے ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔
عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ زحمت اور پرشانی سے بچنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایت پر عمل کریں، اپنی موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں کو سروس روڈ یا کسی مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ دیے گئے مقامات پر ہی پارکنگ کریں۔
کسی بھی پرشانی کی صورت میں رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس رہنما 1915پر رابطہ کریں