Saturday, July 27, 2024

ایک بار پھرملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

- Advertisement -

آج سے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج سے ملک میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ نیا اسپیل 30 اپریل تک جاری رہے گا، نیا اسپیل بلوچستان کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔

چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تربت، پنجگور، گوادر، واشک اور خضدار میں بارش کا امکان ہے۔ خاران، کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

انگلش میں یہ خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، رواں ہفتے صوبے کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

جہاں تک پنجاب کا تعلق ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بالائی اضلاع میں دوپہر کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں