Friday, September 13, 2024

پاکستان نے امریکہ سے کپاس کی درآمد کے لیے ٢ ارب ڈالر کی امداد کا مطالبہ کر دیا۔

- Advertisement -

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کپاس کی درآمد کے لیے امریکہ سے ٢ ارب ڈالر قرض کی اپیل کی ہے۔

اپٹما کے سرپرست اعلیٰ گوہر اعجاز کی جانب سے پاکستان میں امریکہ  کے سفیر ڈونلڈ بلوم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کپاس کی درآمد کے لیے پاکستان کو ٢ ارب ڈالر کا قرض دیا جائے۔

مزید برآں، انہوں نے امریکہ کی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے سازگار شرائط کے ساتھ قرضے منظور کرے۔ انہوں نے سفارش کی کہ امریکہ کی حکومت ایک حکمت عملی بنائے تاکہ کپاس کے درآمد کنندگان کے لیے مالیات کے حصول میں آسانی ہو۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی میں ایک اہم رکاوٹ یہ ہے کہ درآمدات کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ایل-سی نہیں کھولے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں کپاس کی پیداوار اب تک کی کم ترین سطح پر ہے۔ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سال کے دوران ٥٠ لاکھ گانٹھوں کا نقصان ہوا، صرف کپاس کی فصل کے نقصانات پر ٢ بلین ڈالر لاگت آئی۔ جون اور اکتوبر ٢٠٢٢ کے درمیان، پاکستان میں سیلاب نے٧٣٩ ١ سے زائد افراد کی جانیں لیں۔

امریکی مالی امداد سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی جبکہ لاکھوں ملازمتیں بھی بچیں گی۔

امریکہ  کے سفیر ڈونلڈ بلوم کو لکھے گئے خط کے مطابق حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ملک کو٢ . ١ ٥  بلین ڈالر کی اقتصادی پیداوار کا نقصان ہوا۔

کپاس کی مقامی پیداوار انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی صنعت کو جن زبردست چیلنجز کا سامنا ہے اس کے پیش نظر اس سیزن کے لیے دس ملین روئی کی گانٹھیں پاکستان میں درآمد کی جانی چاہئیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں