Friday, September 13, 2024

پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھ گئی

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر نوجوان اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تصاویریں اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کی رخصتی کی تقریب 10 فروری کی شام کراچی میں ہوئی، جب کہ عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات گزشتہ چند دنوں سے جاری تھیں، جس میں ڈھولکی، برائیڈل شاور، دعائے خیر، مایوں اور گیم نائٹ شامل ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

عریشہ اپنی شادی کے دن بھاری زیورات کے ساتھ سرخ شادی کے گاؤن میں شاندار لگ رہی تھیں۔ ان کے دولہا نے سیاہ شیروانی پہنی ہوئی تھی، اور اداکارہ کے بال، میک اپ اور لباس سبھی ہندوستانی دلہنوں کی طرح تھے۔

اداکارہ نمرہ خان، سیدہ طوبیٰ انور اور نادیہ خان ان مشہور شخصیات میں شامل تھیں جنہوں نے عریشہ کی شادی میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رابی پیرزادہ نے خفیہ شادی کر لی؟

اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے عریشہ رضی نے اپنی شادی میں ڈانس بھی کیا۔ ان کے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہیں۔

عریشہ رضی نے 2022 میں خاموشی سے نکاہ کیا تھا۔ لیکن شادی کے فوٹوگرافر نے ان کی مرضی کے بغیر تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں تھیں، جس سے تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں