Saturday, November 9, 2024

پٹھان فلم نے دنیا بھر میں کمال کر دکھایا

- Advertisement -

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے دنیا بھر میں ہنگامہ مچا دیا ہے بالی ووڈ فلم کے بادشاہ شاہ رخ خان ایک بار پھر فلم انڈسٹری پر چھا گئے ہیں۔

شاہ رخ خان جنھیں کنگ خان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے انڈیا فلم انڈسٹری میں تقریباََ تیس سالوں سے راج کر رہے ہیں۔ ایس کے کی فلم پٹھان گزشتہ ماہ دنیا بھر میں ریلیز ہوئی اور پھر اس فلم نے وہ کمال کیا جو اب تک  انڈیا کی تاریخ میں کوئی فلم نہ کرسکی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

“پٹھان “دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بننے میں کامیاب ہو گئی ہے اور اس نے اپنی ریلیز کے ہوتے ہی صرف چھبیس دن میں ایک ہزار کروڑ روپے کی کمائی کرڈالی ہے۔

چار سال کے طویل عرصے کے بعد شاہ رخ خان پٹھان سے دوبارہ فلم انڈسٹری میں داخل ہوئےہیں اور مداحوں پر اپنا جادو جگا رہے ہیں ہر طرف کنگ کے چرچے ہو رہے ہیں  انہوں  نے فینز کی دنیا میں ایک بار پھر اپنا نام منوا لیا ہے ۔

“پٹھان “فلم کے گانے بے شرم رنگ کی وجہ سے اس فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی اس پر اعتراض اٹھاۓ گئے اور بات بائیکاٹ تک بھی پہنچی  لیکن اپنے ریلیز کے پہلے دن ہی انڈیا میں ٨٦.٦٧ کروڑ کا بزنس کرکے تنازع کرنے والوں کو چپ کرا دیا۔

یش راج فلمز کی “پٹھان ” کی پر جوش نمائش اب بھی جاری ہے اور لگتا ہے کہ “پٹھان “کئی اور ریکارڈ بھی بنانے والی ہے۔ اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا گیا ہے ۔

شاہ رخ خان کی اس شاندار کامیابی کے بعد ناقدین بھی ان کے گرویدہ ہو گئے ہیںاور ان کا فین سرکل مزیدبڑھ گیاہے پٹھان نے بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ کارنامہ کر دکھایا ہے جو کوئی اور فلم نہیں کرسکی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں