Saturday, July 27, 2024

ذیابیطس اور امراض قلب کے مریضوں کے لئے احتیاطی تدابیر

- Advertisement -

ذیابیطس اور امراض قلب کے مریضوں کو رمضان میں خاص احتیاط برتنی چاہیے۔

طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس اور امراض قلب کے مریض رمضان کے تمام روزے رکھ سکتے ہیں، لیکن یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں۔

اگرچہ اکثر مریض لاعلمی کی وجہ سے اس مقدس مہینے کی رحمتوں سے مستفید نہیں ہو پاتے لیکن روزہ مغفرت، رحمت اور برکتوں کا مہینہ ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ذیابیطس اور دل کی بیماری کے مریض بھی ماہ صیام کے دوران روزہ رکھ سکتے ہیں اگر وہ پہلے سے اپنے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں اور متوازن غذا، نسخے کی دوائیں اور انتہائی احتیاط سے کام لیں۔

ڈاکٹر ساجد علی خان کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کو مصنوعی طور پر میٹھے مشروبات، ٹھنڈے مشروبات اور ضرورت سے زیادہ میٹھے کھانے سےپرہیزکرناچاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کا دیر سے اٹھنا ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے

انہوں نےبتایا کہ رمضان کے دوران مریضوں کو تازہ پھلوں کا رس پینا چاہیے اور افطار اور سحری کے درمیان اپنی دوائیں اپنے معالجین کی ہدایت کے مطابق لینی چاہیے۔

ان کے مطابق دل کے مسائل میں مبتلا افراد کو ہلکا کھانا کھانا چاہیے اور باہرکی چکن کھانے سے دور رہنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق صحت بخش کھانا کھانے سے ذیابیطس اور امراض قلب میں مبتلا افراد اپنے روزے کو طول دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں