Friday, September 13, 2024

رمضان المبارک میں سحر و افطارمیں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت،وزیراعظم

- Advertisement -

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور گرمیوں  میں  لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں رواں سال گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور  فراہمی اور پاور سیکٹر کے مختلف منصوبوں پر جائزہ کے لئے اجلاس ہوا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جہاں جناب شہباز شریف نےآنے والےموسمِ گرما میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کی ہدایت دی کرتے اورکہا کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں ہرگز لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اس کے علاوہ سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کی رفتار کو تیزکر دیا جائے۔

وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھر مٹیاری پانچ سو کے وی ٹرانسمیشن لائن مکمل کرنے کے عمل میں سست روی کیوں اختیار کی گئی انہوں نے کہا کہ یہ کام مقررہ وقت پر پورا کیوں نہیں ہوا، اس میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف جلد محکمانہ کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے این ٹی ڈی سی بورڈ فوری تشکیل کی بھی ہدایت جاری کی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں