Saturday, July 27, 2024

رمضان کریم مغفرت کا مہینہ ہے

- Advertisement -

رمضان کریم اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔ بےشک یہ مغفرت کا مہینہ ہے اس مبارک مہینے کو درجنوں فضیلتوں سے نوازہ گیا ہے۔ اس مہینے میں بارگاہ الہی سے رحمتوں اور برکت کی بارش ہوتی ہے۔

۔ روزہ اسلام کا چوتھا رکن ہے۔

 اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک روزہ ہے  یہ ایک اہم رکن ہے۔ جسے عربی میں صوم کہتےہیں، رمضان کریم میں مسلمانوں پر تیس روزے فرض کیے گئے ہیں۔ یہ روزے ہر مسلمان بالغ پر فرض ہیں۔ رمضان میں رات کے قیام کو ثواب بتایا گیا ہے۔ 

۔ رمضان کریم صبراور غم خواری کا مہینہ ہے۔

اس مہینے کو صبر  کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے اور یقیناً صبر کا بدلہ جنت ہے۔ روزہ انسان کو صبر شکر کرنے والا بناتا ہے۔ روزے میں انسان بھوکا رہ کر کسی غریب بھوکے کی تکلیف کو بخوبی سمجھ سکتا ہے۔ اس مہینے میں زیادہ صدقہ و خیرات کیا جاتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے میں صدقہ خیرات کیا کرتے تھے۔ رمضان کے روزے فرض کرنے کا مقصد ہی انسان کے اندر تقویٰ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ جھوٹ،فریب دھوکہ دہی اور حق تلفی جیسی برائیوں سے بچے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

۔ جنت کے دروازے اس مہینے میں کھول دیے جاتے ہیں۔

اس مہینے میں جنت کے دروازے مسلمانوں کے لئے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ شیاطین اور سر کش جنات قید کر دیے جاتے ہیں۔ یہ رحمتوں کا مہینہ ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ

 اگر بندوں کو معلوم ہوتا کہ رمضان کیا ہے تو میری امت تمنا کرتی کہ کاش پورا سال رمضان ہی ہو۔

۔ رمضان کریم میں قرآن پاک نازل ہوا۔

اس ماہ مسلمانوں کی آخری کتاب قرآن پاک نازل ہوئی۔ قرآن پاک لیلتہ القدر کی رات نازل ہوا تھا۔ قرآن پاک میں  انسانوں کی ہدایت اور حق و باطل کے درمیان فرق کرنے کی واضح دلیلیں ہیں۔

۔ اس مہینے میں پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔

 رمضان کی فضیلت اس قدر ہے کہ ایک مسلمان کے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ رمضان کی ہر رات الله تعالیٰ اپنے بندوں کی جہنم سے رہائی عطا فرماتا ہے۔ روزہ رکھنے سے الله کی رضا اور خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

 جو شخص رمضان میں ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے روزے رکھے گااس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔

۔ روزہ گناہوں سے روکتا ہے۔

رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا عشرہ مغفرت کا جبکہ تیسرا عشرہ آگ سے نجات کا زریعہ ہے۔ رمضان میں ہر مسلمان کو برائی کرنے سی روکا جاتا ہے۔ بے حیائی سے بچایا جاتا ہے۔ روزے میں بھوک پیاس کی تکلیف گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے۔ 

۔ یہ عبادت کا مہینہ ہے۔

رمضان میں رات کے قیام کو ثواب بتایا گیا ہے۔ جو شخص اس مہینے میں نفلی عبادت کرتا ہے اسے اس کا ثواب فرض عبادت جیسا ملتا ہے اور جو فرض عبادت کرے وہ ایسی ہے جیسے ستر فرض ادا کیے۔ رمضان کریم میں عبادت کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ اس مہینے میں عمرہ کا ثواب حج کے برابر ہوتا ہے۔ اس میں ایک رات لیلتہ القدر کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔ یہ ایک ایسی عبادت ہے جس کا اجر الله تعالیٰ اپنے بندے کو خود دے گا۔     

۔ روزہ انسان کے اخلاق کو بلند کرتا ہے۔

روزہ رکھنے سے اخلاق و روحانیت کی قوتیں پیدا ہوتی ہیں روزہ دار کا دماغ روشن خیال ہوتا ہے اس کا دل پاک ہوتا ہے۔ رمضان کے روزے رکھنے سے انسان میں عاجزی و انکساری پیدا ہوتی ہے۔ غریبوں سے ہمدردی کا جذبہ رہتا ہے۔ روزہ انسانی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ یہ عمر میں برکت کا سبب ہے۔ روزہ کا انکار کرنے والا کافر کہلاتا ہے۔ روزے دار کےمنہ کی بدبو الله کے نزدیک مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے۔

۔ خلاصہ 

روزہ اسلام  کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ اس ماہ کے روزے فرض قرار دیے گۓ ہیں۔ یہ انسان کے گناہوں سے نجات کا ذریعہ ہے اس عبادت کا اجر الله تعالیٰ خود دیتا ہے۔ یہ رحمت، مغفرت اور جہنم کی آگ سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ 

رمضان المبارک کے روزوں کے ادب و احترام کا تقاضہ یہ ہے کہ نہ صرف ان روزوں کو رکھا جائے بلکہ ہے اس کام سے بچا جائے جو رخنہ اندازی کا باعث ہو۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں