Friday, October 4, 2024

اینیمل کی ریلیز کے بعد رنبیر کپور فلموں میں کام نہیں کریں گے

- Advertisement -

اداکار رنبیر کپور نے اعلان کیا ہے کہ فلم اینیمل کی ریلیز کے بعد وہ فلموں میں کام نہیں کرینگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے حال ہی میں زوم، کے ذریعے اپنے فالوورز کو بتایا کہ وہ اپنا سارا وقت اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ گزاریں گے اور اینیمل، فلم ریلیز ہونے کے بعد مزید کسی فلم میں کام نہیں کریں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ان کی بیٹی کی پیدائش کے بعد، رنبیر کپور نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں بہت مصروف رہے اوراپنی بیٹی کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکے۔ اس لیے انہوں نے بتایا کہ وہ کام نہیں کریںگے اور چھ ماہ کا وقفہ لیں گے اور گھر پر رہے گیں۔

اپنی بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئےبتایا کے وہ بڑی ہورہی ہے، اور کچھ الفاظ بھی کہنے کی کوشش کرتی ہے اور سب کو پہچاننے لگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکو کام سے مناسب وقت پر چھٹی مل گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے جو زندگی بھر یاد رہے گا۔

یاد رہے کہ فلم جانور، پانچ زبانوں میں ریلیز ہوگی: ہندی، تیلگو، تامل، اور ملیالم، اور یہ یکم دسمبر 2023 کو عالمی سطح پر ریلیز ہوگی۔

یاد رہے کہ 14 اپریل 2022 کو رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی۔ اسی سال 6 نومبر کو انکی ایک بیٹی جسکا نام راہا ہے کی پیدائش ہوئی تھی۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی کا چہرہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں