Saturday, July 27, 2024

رمضان کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافہ

- Advertisement -

رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں جو عام شہری کے لیے ناقابل برداشت ہو گئی ہیں۔

رمضان المبارک میں جہاں دوسرے ممالک عوام کی سہولت کے لئے ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرتے ہیں وہیں ہمارے ملک پاکستان میں ہر چیز کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے۔ اس وقت پھلوں اور سبزیوں کو خریدنا ہر ایک کے لئے مشکل ہو چکا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں   

سروے کے مطابق، ضلعی حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹی کی جاری کردہ پرائس لسٹوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن، ہری مرچ، پودینہ، لیموں اور دھنیا سمیت تمام سبزیوں کی قیمتوں میں 50 سے 300 روپے فی کلوتک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری طرف کچھ پھلوں، جیسے سیب، امرود، اسٹرابیری، کیلے، نارنگی اور تربوز کی قیمتیں بالترتیب 200 روپے سے بڑھ کر 600 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 48.35 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ مہنگائی کی شرح رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں 1.80 فیصد رہی۔

مارچ 20 سے مارچ 24 کے درمیان 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں