Saturday, July 27, 2024

سب سے بڑی مفت تفریحی دوڑ، دبئی رن، کےلئے رجسٹریشن جاری

- Advertisement -

دبئی رن میں شامل ہوں، جو دنیا کی سب سے بڑی مفت تفریحی دوڑ ہے۔

چھبیس نومبر کو شیخ زید روڈ پر دبئی فٹنس چیلنج کے مرکزی ایونٹ دبئی رن کی مفت تقریب میں 200,000 شائقین کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی مفت تفریحی دوڑ، دبئی رن، رجسٹریشن کے لیے کھل گئی ہے۔ یہ اعلان دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت اور دبئی اسپورٹس کونسل نے کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھیں کے لئے یہاں کلک کریں 

دبئی فٹنس چیلنج کے پانچویں ایڈیشن کے حصہ کے طور پر 200,000 سے زیادہ افراد اتوار، 26 نومبر کو شیخ زید روڈ کے اورڈاؤن ٹاؤن دبئی تک ایک دلچسپ ریس کے لیے قطار میں کھڑے ہوں گے۔

زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے فٹنس کے شوقین اب سائن اپ کر سکتے ہیں اور اس شاندار “دبئی رن” میں صحت، تندرستی اور کمیونٹی کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

دبئی رن میں رجسٹریشن کرا نے کا طریقہ

ہرخواہشمند مفت آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ رجسٹر کرنے کے بعد، شرکاء کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی سن اینڈ سینڈ اسپورٹس سے فراہم کردہ ٹی شرٹس اور بِبس ڈی ایف سی کے بالکل نئے رن اینڈ رائیڈ سینٹرل سے اٹھائیں، جو ون سینٹرل میں واقع ہے۔

دونوں سمتیں

پچھلے سال 193,000 لوگوں نے مقابلے میں حصہ لیاتھا جبکہ اس سال 2023 میں، دبئی رن ذیادہ شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔

شرکاء کے لیے دو آپشنز دستیاب ہوں گے، دونوں ہی شیخ زید روڈ سے دوڑ کا آغازکرِیں گے۔

پانچ کلومیٹر کا ڈاون ٹاؤن فیملی روٹ میوزیم کے قریب سے شروع ہو گا اور اہل خانہ اور ہر مہارت کی سطح کے رنرز کے لیے مثالی ہے۔

اس کے لیے کھلاڑیوں کو دبئی کے معروف مقامات جیسے برج خلیفہ، دبئی مال اور دبئی اوپیرا سے گزرنا پڑتا ہے۔

شیخ زاید روڈ کا 10 کلومیٹر کا راستہ، جو شیخ زید روڈ سے دبئی کینال تک اور پھر دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے قریب المسکاتل اسٹریٹ تک جاتا ہے، زیادہ فٹ افراد اور اتھیلیٹس کے لیے ایک متبادل پیش کرتا ہے

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں