Friday, October 4, 2024

ترکی میں ریسکیو آپریشن تقریباََ ختم کر دیاگیا ہے

- Advertisement -

تباہ کن زلزلے کے بعد ترکی میں اکثریت متاثرہ صوبوں میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ختم کر دیا ہےاور مکمل آپریشن کچھ گھنٹوں کے بعد ختم کر دیا جائے گا۔

ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق ترکی اور شام میں اس مہینے کے خطرناک زلزلوں کے تقریباً دو ہفتے بعدزیادہ تر صوبوں میں ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔

ایمرجنسی مینجمنٹ کے سربراہ یونس سیزر نے کہا کہ زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ٦٤٢ ،٤٠ ہو گئی ہے اور ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنےکا کام زیادہ تر صوبوں میں ختم ہو گیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے مزید بتایاکہ ہمیں امید ہے کہ ہم رات تک ریسکیو آپریشن ختم کر دیں گے۔

ترکی کے جنوب مشرق اور شام میں یہ زلزلہ ٦ فروری کی صبح آیا تھا جس کی شدت  ٧.٨ تھی جس میں قریباََ  ٤٥٠٠٠ سے زائد افراد ہلاک اور١٠  لاکھ سے زیادہ  افراد  اپنے گھر سے بے گھر ہو گئے جبکہ اربوں ڈالر مالیت کی املاک تباہ وبربادہوئیں۔

ایونس سیزر نے کہا کہ ہم اس وقت تاریخ کی سب سے بڑی تباہی کا سامنہ کر رہے ہیںیہ تباہ کن زلزلہ آفٹر شاکس  صرف ١١ صوبوں تک ہی محدود نہیں تھابلکہ اس سے ہونے والا نقصان بہت دور تک دیکھا گیا ہے شام میں بھی ٥٨٠٠  سے زیادہ اموات کی اطلاع ہیں جس میں اکثریت اموات شمال مغرب کے علاقوں میں ہوئیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ترکی اور شام میں تقریباً٢٥ ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

جس میں پاکستان بھی بخوبی تعاون کر رہا ہے یہاں سے ١٧٠،٠٠٠ خیمے اور  مزید خوردونوش اشیاءبھی بھیجی جا رہی ہیں۔ 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں