کوئٹہ میں جمعرات کی صبح 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح 4.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے شہر میں ہلچل مچ گئی۔ بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے ژوب اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کے گئے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
کوئٹہ میں زلزلے کا مرکز ژوب سے 123 کلومیٹر شمال میں تھا۔ زلزلے کی شدت اور اثر سے متعلق معلومات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حکام متاثرہ علاقوں میں کسی بھی ممکنہ اثرات کے لیے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اس ماہ کے آغاز میں بھی کوئٹہ میں زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کے گئے تھے لیکن کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
رواں ماہ کے آغاز میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا تھا۔
زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 137 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کی سرگرمی نے مکینوں کو خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا۔