Tuesday, December 3, 2024

شاہ رخ خان: جنہیں بالی ووڈ کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے

- Advertisement -

ممبئی:  انڈیا کے شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سب سے مقبول ترین اسٹار ہیں، جن کے ڈانس ،ایکشن  اور رومانس نے  انہیں ہندوستان کا سپر ہٹ اسٹار بنادیا۔انہیں کنگ آف بولی ووڈ بھی کہا جاتا ہے۔

“کنگ خان” — ان کا باکس آفس پرکئی دہائیوں سے راج چل رہا ہے پانچ سال کی واپسی کے بعد شاہ رخ کی تازہ ترین فلم “پٹھان”  ریلیز ہوئی ہےپٹھان کے ٹکٹوں کی فروخت نے انڈیا  کے پہلے دن  ہی باکس آفس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس فلم کا بہت سے  سخت گیر ہندوؤں نے بائیکاٹ کیا اس کے باوجود بالی ووڈ کے اسٹار کی فلم کے لئے سینما گھروں میں لوگوں کا پرجوش ہجوم دیکھا گیا۔

شاہ رخ کے مداحوں کی محبّت کا یہ عالم ہے کے وہ اس کی ایک جھلک کے لئے سارا سارا دن ممبئی حویلی کے دروازوں کی طرف دیکھتے ہیں کہ کب انھیں سپر سٹار کادیدار نصیب ہو گا۔

ہماری انگلش ویب سائٹ ضرور وزٹ کریں 

خان نے ٢٠١٣  کے انٹرویو میں اے ایف پی کو شائقین سے محبّت کااظھار کرتے ہوئے بتایا “میں ایک سپر سٹار ہونے کے ناطے بہت خوش ہوں۔ میں ان کی محبّت سےکبھی نہیں تھک سکتا۔”مجھے ان کا ہجوم پسند ہے کیونکہ یہ سب مجھے دل سے چاھتے ہیں۔

شاہ رخ خان (ایس آر کے ) کے بارے میں :

خان نئی دہلی میں٢ نومبر  ١٩٦٥ کو ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے تھے ١٩٨٠  کے اوائل میں انہیں ٹی وی کے کرداروںمیں دیکھا  گیا کئی سال کی محنت کے بعد انہیں فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا ان کی ابتدائی فلموں میں دیوانہ ،بازیگر اور ڈر شامل ہیں لکین ١٩٩٥ کی بلاک بسٹر فلم “دل والے دلہنیا لے جائیں گے” سے انہیں بین الاقوامی شہرت ملی۔

ان کی مشہور فلموں میں کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، کل ہو نہ ہو، دل سے، دیوداس، محببتیں، چنائی ایکسپریس، دل تو پاگل ہے اور متعدد فلمیں شامل ہیں اور اگلے بیس سالوں  نے کئی کامیاب فلموں سےانہیں بہت دولت مند بنا دیا۔

ان کے سرمایہ میں انڈین پریمیئر لیگ، فلم پروڈکشن کمپنی کلکتہ  اور نائٹ رائیڈرز کرکٹ ٹیم  وغیرہ شامل ہیں۔

حال ہی میں شاہ رخ کو کافی پرشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ٢٠٢١ میں ان کے بیٹے کی منشیات سے متعلق کیس میں گرفتاری بھی شامل تھی جنھیں رہاکر دیا گیا تھا۔انہیں اکثرہندو قوم پرستوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بننا پڑا ہے۔ 

بالآخر شاہ رخ نے ہمیشہ ناقدین پر فتح حاصل کی ہے اور وہ مداحوں کے دل کی دھڑکن بھی ہیں اس بات کا ثبوت انکی تازہ ترین فلم  “پٹھان”ہے جس نے اپنے ریلیز کے پہلے دن  ہی باکس آفس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 

جس کے بعد خان نے اپنے شائقین کی تعریف کرتے ہوئےکہا

“ہر طرف سے مداحوں کی اتنی محبت ہے، اور میں اس محبّت پر ان کا کافی شکرگزار ہوں۔”

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں