Friday, September 13, 2024

سندھ حکومت کو مینگرووز شجرکاری کی بدولت 3 ارب روپے موصول

- Advertisement -

کراچی:سندھ کے وزیر جنگلات تیمور تالپور نے کہا ہے کہ مینگرووز کے جنگلات سے کاربن کریڈٹ کی مد میں صوبہ سندھ کو 3 ارب روپےکی رقم موصول ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دنیا بھر کے زیادہ تر ممالک تیمر ( مینگرووز ) سے کاربن کریڈٹ خرید  رہے ہیں،سندھ حکومت کے منصوبے کے مطابق  ایک ہیکٹر پر 10 ہزار روپے میں اس کے درخت لگائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر جنگلات تیمور تالپور کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دورحکومت میں بھی سندھ کے محکمہ جنگلات نے بہتر کام کیا تھاانہوں نے یہ سب سندھ اسسمبلی کے اجلاس میں کہا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں  

انہوں نے کہا کہ مینگرووز سے کاربن کریڈٹ کی مد میں سندھ حکومت کو 3 ارب روپے وصول ہوئے،ان درخت کو لگانے کی وجہ سندھ حکومت کا نام 3 دفعہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں آیاہے۔
 جنگلات کے فائدے 

کراچی کے ساحل پر واقع مینگرووز کے جنگلات کا شمارپاکستان کے بڑے جنگلات میں کیا جاتا ہے۔مینگرووز درخت کی پیداوار اصل میں فطرت کے ساتھ یکتا تعلق کو مضبوط کرنےکا ایک بہترین ذریعہ  ہے۔

مینگرووز کے جنگلات مختلف آبی حیات مثلاََ مچھلیوں، کیکڑے، جھینگوں،اور دیگر سمندری جانداروں، اور حیاتیات کیلئےرہائش اورخوراک مہیا کرتے ہیں۔ بلوچستان اور سندھ  کے ساحلی علاقوں میں اب تک اس  کے 4 ملین  پودےاگائےجا چکے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ساحلی خطرات پر منفی اثرات کو روکنے میں بھی ان درختوں کی شجرکاری مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں