Friday, September 13, 2024

گلوکار شان فلم میوزیکل سکول میں بطور اداکار ڈیبیو کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

گلوکار شان میوزیکل فلم میوزیکل سکول میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیارہیں وہ اپنی متعدد میوزک ویڈیوز اور نمائشوں کے لیے کیمرے کے سامنے نمودار ہو چکے ہیں۔ لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ یہ گلوکار کسی فلم میں مرکزی کردار کے طور پر کیمرے کا سامنا کرنے جا رہے ہیں۔

شان نے کہا کہ وہ فلم کے لیے ایک گانا بنا رہے ہیں لیکن انھیں قطعی طور پر اندازہ نہیں تھا کہ وہ پاپارو بیالا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میوزیکل سکول میں کردار ادا کریں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پچاس سالہ فنکار نے کہا، جب میں نے پہلی بار میوزک اسکول کے گانے پر کام شروع کیا تھا، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں اس میں اداکاری بھی کروں گا۔ فلم کے ڈائریکٹر پاپارو بیاالا نے مجھے اس وقت کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا جب میں گانا ریکارڈ کر رہا تھا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ میں اس کردار کے لیے موزوں ہوں جس کی وہ تلاش کر رہے تھے۔

مجھے کہانی کا اندازہ اس وقت ہوا جب میں گانا ریکارڈ کر رہا تھا،، لیکن جب پاپارو صاحب نے اسکرپٹ پڑھا تو میں فوراً اس میں شامل ہوگیا۔ زیادہ تر فلم بندی گوا میں ہوئی، جس نے خوبصورتی اور متحرک تجربے میں اضافہ کیا۔ یہ ایک ناقابل یقین حد تک شاندار سفر تھا۔

زرائع کے مطابق، میوزیکل سکول، جو اس ہفتے ریلیز ہونے والی ہے، موسیقی کے ذریعے بچوں پر ان کے والدین، اساتذہ اور معاشرے کی طرف سے عائد تعلیمی دباؤ کو بیان کرتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں