Tuesday, December 3, 2024

آسٹریلوی ارب پتی ٹائٹینک 2 جہاز بنانے والے ہیں

- Advertisement -

آسٹریلوی ارب پتی کلائیو پامر ٹائٹینک 2 جہاز تعمیر کرنے والے ہیں۔

آسٹریلوی ارب پتی کلائیو پامر دس سال سے زائد عرصے سے ٹائٹینک 2 جہاز تعمیر کرنے میں مصروف عمل ہیں، جو2027 تک مکمل ہوجائے گا۔

بلیو سٹار لائن کے چیئرمین ہونے کے علاوہ، کلائیو پامر نے آسٹریلیا کی وفاقی اور ریاستی حکومتوں پر کووِڈ کی وبا کے دوران سرحدیں بند کرنے پر مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ ٹائی ٹینک 2 کی تعمیر پر ایک ارب پاؤنڈ لاگت آئے گی اور یہ جہاز 2027 تک مکمل ہو جائے گا۔

ٹائی ٹینک کی ڈیجیٹل پروڈکشن فلم بھی امریکی اینیمیٹر نے فراہم کی ہے۔ ٹائٹینک 2 کی تعمیرکی پہلی خبر2012 میں کلائیو پالمر نے ظاہر کی تھی، اور 2018 میں اس کی دوبارہ تصدیق کی گئی تھی۔

جب انہوں نے پہلی بار 2012 میں اس کا اعلان کیا تھا تو کہا گیا تھا کہ یہ منصوبہ 2016 میں مکمل ہو جائے گا تاہم ایسا نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں فلسطینی جنگجوؤں نے اسرائیلی فورسز کو نشانہ بنایا

سال2018 کے آخر میں جب اسے دوبارہ شروع کیا گیا تو کووڈ -19 وبائی بیماری نے کام کو روکنے پر مجبور کیا، لیکن چھ سال بعد، یہ منصوبہ ایک بار پھر دوبارہ شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ 1912 میں مشہور ٹائٹینک جہاز اپنے افتتاحی سفر کے دوران ڈوب گیا تھا۔ 12500 فٹ کی گہرائی میں اس جہاز کا ملبہ اب بھی بحر اوقیانوس میں نظر آتا ہے۔

ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی 1997 کی بلاک بسٹر فلم نے پوری دنیا میں لوگوں کو اس تباہی کی یاد دلائی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں