Saturday, July 27, 2024

دبئی عدالت نے سزا کےطور پر مجرم کا انٹرنیٹ بند کرا دیا

- Advertisement -

دبئی: دبئی کی عدالت نے مجرم کو فراڈ کیس میں انوکھی سزا دیتے ہوئے اس کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگادی اوردبئی سے بے دخلی کا حکم بھی جاری کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق دبئی کی ایک عدالت نے دھوکا دہی کے جرم کے مقدمے میں دو افریقی شہریوں کو خطرناک سزا سنائی۔ اس سزا میں ایک ماہ کی قید،دبئی سے بے دخلی، 44 ہزار درہم جرمانے کے ساتھ 6 ماہ کے لئے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

تفصیلات

امارات الیوم کی تفصیلات  کے مطابق عدالت نےایک ملزم کی عدم موجودگی میں یہ سزا سنائی ہے، جبکہ پولیس دوسرے ملزم کو بھی دھوکا دہی کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے تلاش کر رہی ہے۔

دبئی میں مقیم ایک خلیجی شہری نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ اس نے ایک آن لائن شاپنگ سائٹ پر موٹر سائیکل کے لیے اشتہار دیا تھا، اس اشتہار کی بنا پر ایک شخص نے رابطہ کیا اور پیش کش کی کہ یہی مطلوبہ موٹر سائیکل 22 ہزار درہم میں ہمارے پاس دستیاب ہے۔

خلیجی شہری کے مطابق سودا طے ہونے پر افریقی شہری نے مختلف غلط بیانی کرتے ہوۓ اس موٹر سائیکل کی قیمت دگنی کر دی اور پھر مستقل رقم بینک اکاؤنٹ میں طلب کرتا رہا۔

اس کے بعد جب خلیجی شہری نے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اسے 22 ہزار درہم بھیج دیے تو اس نے مزید پانچ ہزار درہم شپنگ فیس کے نام پرطلب کیے جس پر خلیجی شہری کو شک ہوا کہ وہ یقیناََ دھو کے بازوں کے جال میں پھنس گیا ہے۔

جبکہ پبلک پراسیکیوشن میں ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ خلیجی شہری کا دعویٰ بلکل درست ہےکیونکہ خلیجی شہری کے ایک دوست نے جب انٹرنیٹ پر موٹر سائیکل کا اشتہار دیکھا توخلیجی شہری سے واٹس ایپ پر رابطہ کر کے رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا ۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ دراصل میرا کام اکاؤنٹ میں آنے والی رقم نکال کر دوست کے حوالے کرنا تھا جس پر مجھے کمیشن ملتا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں