Saturday, July 27, 2024

چاند گرہن کا دورانیہ مختلف ممالک میں 4 گھنٹے ہوگا

- Advertisement -

چاند گرہن آج زیادہ تر ممالک میں 4 گھنٹے سے زائد جاری رہے گا۔

امریکا اور یورپ کے بیشتر ممالک میں آج سے چاند گرہن شروع ہوگیا ہے جسکا دورانیہ 4 گھنٹے سے زائد جاری رہے گا۔ اس سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو دیکھا جا سکے گا۔

انگلش میں یہ خبرپڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق چاند گرہن 25 مارچ کی صبح 9 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوا، اس کا عروج دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا اور 2 بجکر 32 منٹ پر ختم ہوگا۔ چاند گرہن کا کل دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ لگایا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن جو آج نظر آرہا ہے، پاکستان اور بھارت کے شہری نہیں دیکھ سکیں گے جب کہ یہ امریکا اور یورپ کے ممالک، افریقہ، آسٹریلیا، شمالی علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید الفطر پر چھ چھٹیاں ملنے کا امکان

سورج گرہن سے مراد سورج اور چاند کے درمیان زمین کا آنا ہے جس کے نتیجے میں زمین کے باشندے چاند پر زمین کا سایہ پڑتے دیکھتے ہیں اور اس طرح چاند کی روشنی کبھی مدھم ہوجاتی ہے اور کبھی غائب ہوجاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جزوی گرہن کے دوران چاند پر زمین کا بہت کم سایہ نظر آتا ہے اس لیے آج کا گرہن چاند کے کسی حصے کو نہیں ڈھانپ سکے گا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں