Wednesday, September 18, 2024

ترکی اور شام کا زلزلہ اس صدی کے تباہ کن زلزلوں میں سے ایک

- Advertisement -

 انتاکیا، ترکی٧ فروری بروز منگل کو جنوبی ترکی اور شام میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں٨٠٠٠ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جبکہ  دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

ترکی اور شام میں امدادی کارکن سخت سردی کے موسم میںوقت کی پرواکیے بغیر منہدم عمارتوں کے ملبے کے درمیان زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنےکی کوشش کر رہےہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے کیونکہ آفت کا دائرہ زیادہ سے زیادہ واضح ہوتا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کے مطابق ہلاک نوجوانوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچ سکتی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

ترکی کےصدر طیب اردگان نے دس صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔بہت سے متاثرہ ترک شہروں کے لوگوں کے مطابق، جنہوں نے اپنے غصے اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکی میں ١٩٩٩ کے بعد آنے والے سب سے مہلک زلزلے کا حکمرانوں نے بہت سست اور ناکافی ردعمل دیا۔

امدادی تنظیمیں شمال مغربی شام میں “تباہ کن” نتائج سے خبردار کر رہی ہیں، جہاں دونوں ممالک میں ہزاروں عمارتیں منہدم ہونے کی وجہ سے لاکھوں کمزور اور بے گھر افراد پہلے ہی انسانی امداد پر انحصار کر رہے تھے۔

بین الاقوامی برادری بڑے پیمانے پر بچاؤ کی کوششوں اور تلاش اور بحالی کےمقصد میں مدد کر رہی ہے۔ اس دوران حکام نے خبر جاری کی ہے کہ اس آفت سے مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

 زلزلے اور اس کی وجوہات 

زلزلے کا مرکز کون سا تھا؟

اس صدی میں ترکی کے گازیانٹیپ علاقے میںنوردگی سے ٢٣ کلومیٹر (١٤.٢  میل) مشرق میں منگل کی صبح تقریباً ٤ بجے کے قریب بدترین زلزلہ آیا ۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے  کے مطابق، زلزلہ سطح سے ٢٤.١ کلومیٹر (١٤.٩  میل) نیچےتھا۔

ابتدائی واقعے کے فوراً بعد علاقے میںافراتفریح پھیل گئی تیز شورکاسلسلہ گونج اٹھا۔ پہلا زلزلہ آنے کے١١ منٹ بعد ٦.٧ شدت کا جھٹکا آیا، لیکن جیولوجیکل سروے  کے مطابق ، سب سے بڑا زلزلہ، جس کی شدت٧.٥ تھی، تقریباً نو گھنٹے بعد دوپہر ١:٢٤ پر آیا۔

ابتدائی زلزلے کے شمال میں تقریباً ٩٥ کلومیٹر (٥٩ میل) کے فاصلے پر آنے والا ٧.٥  شدت کا زلزلہ اب تک ریکارڈ کیے گئے ١٠٠ بڑے زلزلوں میں سب سے زیادہ طاقتور ہے۔

امدادی کارکن اب وقت کے خلاف دوڑ رہے ہیں تاکہ بچ جانے والوں کو سرحد کے دونوں طرف ملبے کے نیچے سے نکالا جا سکے۔ ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق، ترکی میں ٥٧٠٠  سے زیادہ عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں