Saturday, July 27, 2024

ثانیہ مرزا کے بہترین ٹینس کیریئر کا اختتام

- Advertisement -

انڈیا کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کےشاندار ٹینس کیریئر کا اختتام ہوا 36 سالہ ثانیہ مراز دبئی میں اپنے آخری بین الاقوامی ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

میڈیا کے مطابق انڈیا کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جو کہ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی بیوی بھی ہیں ثانیہ مرزا نے ٹینس کی دنیا میں 20 سال شاندار کھیلا اور کئی بہترین کامیابیاں حاصل کیں اب ان کےکیریئرکامایوس کن اختتام ہو گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

وہ دبئی میں اپنے آخری انٹرنینشل ٹورنامنٹ ’’دبئی چیمپئن شپ‘‘میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔یہ شکست انھیں پہلے راؤنڈ میں ہی ہوگئی۔

انہوں  نے دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شرکت کی ۔ روسی جوڑی نے انہیں اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6سے شکست دی۔

اسکے ساتھ ہی انکا  20 سالہ ٹینس کیریئرکا مایوس کن اختتام ہوا جاتا ہے۔ ثانیہ نے 2003میلبرن میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا تھا۔

اپنے اس شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے 6 گرینڈ ٹرافیز اپنے نام کیں۔ سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ ثانیہ مرزا نے3 ویمنز ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے جبکہ2 مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے  ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ جیتے۔

انڈیا کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےپچھلے ماہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ دبئی میں فروری میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ میچ ہوگا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں