Friday, May 17, 2024

بیٹی کے علاج کیلئے باپ نے پولیس کی وردی کا سہارا لیا

- Advertisement -

کراچی میں باپ نے بیٹی کا علاج کرانے کے لیے پولیس کی وردی پہن لی۔

بیٹی کو اسپتال میں داخلہ نہ ملنےکی وجہ سے باپ نے پولیس افسر کی وردی پہن لی۔ عباسی شہید اسپتال میں پولیس نے عبداللہ نامی شخص کو جعلی پولیس اہلکار بننے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ بالآخر بعد میں اسے رہا کر دیا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں الیکٹریشن اور پلمبر کا کام کرتا ہوں اور ناظم آباد کے کاٹھیاوڑی محلہ میں رہتا ہوں۔

اس نےبتایا کہ انکی بیٹی کو ڈاکٹر ایڈمٹ نہیں کر رہے تھے جسکی وجہ سے اسے پولیس کی وردی پہننے کا سہارا لینا پڑا۔

ملزم نے مزید بتایا کہ پانچ دن تک وہ لڑکی کے علاج کے لیے اپنی وردی میں اسپتال آتا رہا، پولیس نے تفتیش کرنے کے بعد عبداللہ کو تنبیہ کرکے رہا کر دیا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں