کراچی: ملک میں گیس کا مسئلہ سنگین ترہوگیا، خاص طور پر شہری علاقوں میں، جہاں گھریلو صارفین رمضان المبارک میں بھی ایندھن کی فراہمی سے محروم تھے۔ انہیں رمضان کے پہلے روز افطار اور سحر کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی کے صارفین،کا کہنا ہے کہ انہیں رمضان المبارک کے پہلے ہی دن کھانا پکاتے وقت کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا صبح 8 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک گیس کا پریشر انتہائی کم تھا، جس کی وجہ سے ان کے لیے افطاری اور سحری تیارکرنا مشکل رہا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
عوام کی شکایات
ایف بی ایریا کے ایک رہائشی نے شکایت کی کہ “رمضان کے مقدس مہینے میں گیس کی سپلائی منقطع کرنا پاگل پن ہے۔ یہ موسم گرما ہے نہ کہ سردیوں کا موسم ۔ اورکچھ نہیں حکومت ہماری زندگیوں کو اجیرن بنا رہی ہے۔
لیاقت آباد کے ایک اور صارف نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت روزانہ کی بنیاد پر ریٹ بڑھا رہی ہے پھر بھی اس مبارک موقع پروقت پر صحیح مقدارمیں گیس نہیں دے رہی، ہمیں اس کی وضاحت چاہیے۔
ناخوش صارفین نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کس طرح گیس کی کمی کے باعث وہ لوگ جو روزہ رکھنے سے قاصر ہیں ان بیمار لوگوں، بوڑھوں اور چھوٹے بچوں کے لیے کھانا بنانا ناممکن ہو گیا ہے۔
معلوم ہوا کہ ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال اور دیگر مقامات پر صبح 8 بجے سے گیس کی سپلائی منقطع ہے۔
ایس ایس جی سی کے مطابق
ایس ایس جی سی ہیلپ لائن کے مطابق، 250 ملین ایم ایم بی ٹی یو شارٹ فال کی وجہ سے کراچی کے صارفین کو افطار کے لیے دوپہر 2:30 بجے سے شام 7:00 بجے تک اور سحری کے لیے 2:30 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس دستیاب رہے گی۔
گیس یوٹیلیٹی نے مزید کہا کہ صارفین کو بقیہ گھنٹوں کے لیے مکمل معطلی یا کم پریشر کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہی صورتحال حیدرآباد اور صوبہ سندھ کے دیگر مقامات پر بھی ہے، جہاں لوگوں کو سحری اور افطار کے دوران روزہ نہ رکھنے والے بزرگوں اور نوجوانوں کے لیے کھانا تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں سحر و افطار اور پورے دن میں گیس کا پریشرانتہائی کم رہتا ہے۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں رمضان المبارک کے پہلے دن سحری اور افطار کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے لیے باقی دنوں میں بھی گیس کی ترسیل غیر متضاد رہی۔
لوگوں نے ایس این جی پی ایل پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کم از کم پورے رمضان المبارک تک گیس مسلسل دستیاب رہے تاکہ ان کے روزے آسان رہیں۔
صارفین نے ہیلپ لائن 1199 پر کال کر کے اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔