Wednesday, September 18, 2024

ترکی کے ڈرون سے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی نشاندہی

- Advertisement -

ترکی کے ایک ڈرون نے ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا پتہ لگایا ہے۔

ترکی کے ڈرون سے ہیلی کاپٹر کی نشاندہی کے بعد ایرانی صدر کی تلاش میں 73 ریسکیو ٹیموں کو حادثے کی جگہ بھیج دیا گیا ہے، جو تبریز شہر سے 100 کلومیٹر دور ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس حقیقت کے باوجود کہ حادثے کے بعد 15 گھنٹے تک کوئی ریسکیو ٹیم ہیلی کاپٹر تک نہیں پہنچ سکی، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو عملہ اب بھی جائے وقوعہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہیلی کاپٹر میں سوار ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر مسافروں کی تلاش کا عمل تاحال جاری ہے اور بارش اور دھند کے باعث تلاش مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایتھوپین خاتون 16 سال سے کچھ کھائے پیئے بغیر زندہ ہیں

تاہم روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ نہیں ملا۔

روسی میڈیا کے مطابق، ایرانی حکام نے مبینہ طور پر جائے حادثہ کی تلاش کی لیکن ہیلی کاپٹر کے ملبے کو تلاش کرنے میں ناکام رہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں