Tuesday, December 3, 2024

بھارتی اداکارہ نے فلم کیلئے اپنا وزن 10 کلو بڑھا لیا

- Advertisement -

 بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اداکاری کے لئے دس کلو وزن بڑھا لیا۔

فلم امر سنگھ چمکیلا میں امرجوت کور کے کردار کے لیے بھارتی بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنا دس کلو وزن بڑھا لیا جو کہ ایک مشکل چیلنج تھا۔

فلم کے ٹریلر پریمیئر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ہدایت کار امتیاز علی نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کو فلم امر سنگھ چمکیلا میں امرجوت کور کے کردار کے لیے اپنا وزن بڑھانے کے لیے، انھیں سموسے اور چاٹ کھانے کاکہا گیا تھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کوئی بھی لڑکی یا لڑکا ایسا نہیں کرنا چاہے گااور یہ کسی بھی اداکار کے لیے واقعی ایک چیلنجنگ فرض ہے، لیکن میں شکر گزار ہوں کہ پرینیتی نے اسے قبول کیا۔

امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اور دو معروف پنجابی گلوکاروں امرجوت کور اور امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر مبنی فلم چمکیلا میں پرینیتی چوپڑا دلجیت دوسانجھ کے مقابل جلوہ گر ہوں گی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں