Friday, September 13, 2024

بھارتی پولیس نے فینز کو پاکستان زندہ باد کے نعرے نہ لگانے دیے

- Advertisement -

پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں شائقین کو بھارتی پولیس نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران جب بھارتی پولیس نے پاکستانی شائقین کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روکا تو یہ ایک بار پھر واضح ہو گیا کہ بھارتی پاکستان اور پاکستانیوں کے بارے میں کتنا گہرا تعصب رکھتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پاکستان ٹیم کی شرٹ پہنے ایک نوجوان کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے جو ایک پولیس اہلکار سے جھگڑا کر رہا ہے کہ اسے پاکستان زندہ باد کا نعرہ کیوں نہیں لگانے دیا جا رہا۔

نوجوان کے پاس بیٹھے لڑکے نے یہ وڈیو ریکارڈ کی ہے، بھارتی پولیس افسر اسے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے بند کرنے کا حکم دے رہا ہے۔ نوجوان افسر کو جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ پاکستان میچ کھیل رہا ہے، ہم پاکستان سے ہیں، اس لیے پاکستان۔ زندہ باد کا نعرہ نہ لگائیں تو کیا کہیں گے؟

بعد ازاں نوجوان اپنا فون نکالتا ہے اور پولیس اہلکار کو کہتا ہے کہ کیمرے کے سامنے اعلان کرے کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگایا جا سکتا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں