Wednesday, September 18, 2024

صوبائی وزیر نے پی اے کو نکاح پر ڈالر کے ہار اور سونے کے تاج سے نوازا

- Advertisement -

کراچی:پاکستان کے وزیرریونیوسندھ مخدوم محبوب الزمان نے اپنے پی اے سیف شاہ کو ڈالروں کا ہار اور سونے کا تاج پہناکر مبارک بادپیش کی۔

مٹیاری کےوزیر سندھ ریونیو مخدوم محبوب الزمان نے پرسنل اسسٹنٹ پی اے کو  نکاح کے موقع پر ڈالر کا ہار اور سونے کا تاج بطور تحفہ پیش کیا۔

تفصیل 

پاکستان میں ایک جانب مہنگائی اور غربت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب اقتدار کے مزے لینے والے حکمران کا ایسا شاہانہ انداز ہے جو کم ہوتے نہیں دکھتا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

خبر کے مطابق وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان نے اپنے پی اے سیف شاہ کو ڈالروں کا ہار اور سونے کا تاج پہناکر مبرکباد پیش کی۔

جبکہ دوسری جانب وزیر مخدوم محبوب کا نام موٹروے میگا کرپشن اسکینڈل میں بھی جڑا پایا گیا ہے۔ اس کے باوجود پی اے کو لاکھوں روپے مالیت کے تحائف پیش  کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماں کے ہمراہ ان کے والد ایم این اے مٹیاری مخدوم جمیل الزماں بھی سیف شاہ کی تقریب نکاح میں شامل تھے اور دولہے کو نکاح کی دلی مبارکباد پیش کی ۔

ذرائع کے مطابق تحفے میں دیا گیا سونے  کا تاج چار تولہ کا تھا جسکی مالیت تقریباََ 8 لاکھ روپے اور ڈالر کے ہار کی مالیتت تقریباََ 25 لاکھ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں