Saturday, July 27, 2024

استاد نے طالب علم کا بازو توڑ دیا

- Advertisement -

کراچی میں جسمانی سزا کاایک اور واقعہ  پیش آ گیا نجی اسکول کے استاد نے ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر طالب علم کو بیدردی سے سزا دی۔

یہ واقعہ کراچی کے ایک اسکول السحر کورنگی نمبر٣ میں پیش آیا جہاں استاد  نے ساتویں جماعت کے طالب علم کو سخت سزا دینے کے نتیجےمیں اسکا بازو توڑ دیا ۔

١٣ سالہ رافع کا اپنے استاد کے بارے میں کہنا تھاکہ انہوں نے مجھےڈنڈے سے مارا اور میرا بازو دو جگہ سے ٹوٹ گیا۔

انگلش میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اسکول پرنسپل نے فوری طور پرطالب علم کے والد رضوان کوفون کیا اور  واقعے سے متعلق آگاہ کیا لیکن ساتھ ہی انہیں کسی کو خبر نہ دینے کے لئے بھی کہا

بہرحال یہ بتایا گیا ہے کہ رضوان نے ٹیچر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور کورنگی تھانے میں اپنی شکایت درج کرائی ہے .

پولیس کو بیان دیتے ہوئے رافع کے والدرضوان نے کہا کہ جب اس نے پرنسپل سے واقعہ کے بارے میں معلومات کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو  پرنسپل نےانھیں نظر انداز کردیا اور کہا کہ وہ جو چاہے کر لے

جب کہ تعلیمی سال ختم ہونے والا ہے رضوان نے اپنے بچوں کو اسکول سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ڈر سےکہ ان کے دوسرے بچوں کے ساتھ بھی ایسے ہی سلوک کیا جائےگا .

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں