Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد کا موسم دھندکی کمی کے بعد بھی غیر صحت بخش

- Advertisement -

اسلام آباد: دھند میں کمی بھی اسلام آباد کا موسم خوشگوار نہ کر سکی۔ 

تین راتوں کی شدید دھند کے بعد بدھ کی صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حد نگاہ صاف ہوگئی، جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

بہتر حالات نہ صرف اسلام آباد بلکہ راولپنڈی کے بہت سے حصوں میں بھی نمایاں تھے، جس نے دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہوں جیسے کہ موٹر ویز جو کہ دھند کے باعث حفاظت کے لیے بند کر دیا گیا تھا اس پرٹریفک کی روانی کو آسان بنا دیا۔

موسم کی پیشن گوئی کی ویب سائٹ بتاتی ہے کہ اسلام آباد میں صبح 3:25 پر درجہ حرارت تقریباً 5 ڈگری سیلسیس تھا، جس میں دن کے لیے زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اگرچہ دن کے وقت گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان کم ہے، لیکن مقامی لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

دھند میں کمی کے باوجوداسلام آباد کی ہوا کے معیار کے بارے میں خدشات برقرار ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ہوا کا معیار اب بھی خطرناک ہے۔

مزید برآں، ہوا کے معیار کو ایک مختلف معروف پلیٹ فارم کے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے قیو آئی) نے غیر صحت بخش (165) قرار دیا ہے جو ہوا کے معیار کی نگرانی کرتا ہے۔

آلودگی کی سطح خاص طور پر تشویشناک ہے۔ اسلام آباد میں پی ایم 2.5 کی تعداد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ ہوا کے معیار کی گائیڈ لائن ویلیو سے تقریباً 16.7 گنا زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں