Friday, October 4, 2024

خاتون جھاڑیوں میں پھسنے کے بعد پانچ دن تک زندہ رہی

- Advertisement -

آسٹریلیا میں ایک 48 سالہ خاتون جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی پانچ دن مٹھائیاں کھا کر اور شراب کی ایک بوتل پی کر زندہ بچ گئی۔

خاتون للیان ایپ وکٹوریہ ریاست میں گھنی جھاڑیوں سے گزرتے ہوئے اتوار کو ایک مختصر سفر پر روانہ ہوئیں۔ لیکن وہ غلط موڑ لینے کے بعد ڈیڈ اینڈ سے ٹکرا گئیں اور انکی گاڑی کیچڑ میں پھنس گئی۔

کار میں شراب کی صرف ایک ہی بوتل تھی محترمہ ایپ شراب نہیں پیتی ہیں مگراس شراب کی بوتل کو بطور تحفہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

وہ جمعہ کو ایمرجنسی اہلکاروں کو اس وقت ملیں جب اوپر سے اہلکار پرواز کرتے ہوئے تلاشی لے رہے تھے۔ وہ پانچ راتوں سے پھنسی ہوئی تھیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں   

محترمہ ایپ نے میڈیا کو بتایا کہ پانی اور سگریٹ سب سے پہلے ذہن میں آنے والی چیزیں تھیں۔ خدا کا شکر ہے کہ پولیس والے کے پاس سگریٹ تھی۔

مجھے یقین تھا کہ میں وہیں انتقال کر جاؤں گی۔ جمعہ کو، میرا پورا جسم شل ہو گیا، انھوں نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمت ہارنے والی تھیں۔

جیسے ہی ایپ کو اندازہ ہوا کہ انکا زندہ رہنا مشکل ہے، انھوں نے اپنے اہل خانہ کو ایک خط لکھا کہ وہ ان سے پیار کرتی ہے۔

تفصیلات 

وکٹوریہ پولیس نے بتایا کہ محترمہ ا یپ قریبی شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر 37 میل دور پائی گئی تھیں اور صحت کے مسائل کی وجہ سے وہ زیادہ پیدل چلنے سے قاصر تھیں۔ان کے پاس کھانے کے لیے صرف چند نمکین، مٹھائیاں تھیں لیکن پانی نہیں تھا۔

ووڈونگا پولیس اسٹیشن کے سارجنٹ مارٹن ٹورپی نے کہا، ان کے پاس شراب کی ایک بوتل تھی جو انھوں نے اپنی والدہ کے لیے تحفے کے طور پر خریدی تھی۔

انھوں نے اپنی کار کے ساتھ رہنے اور بش لینڈ میں نہ بھٹکنے کے لیے بڑی عقل کا استعمال کیا، جس سے پولیس کو انھیں تلاش کرنے میں مدد ملی۔

محترمہ ایپ کو پانی کی کمی کی وجہ سے علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا، لیکن اس کے بعد سے وہ میلبورن واپس گھر آ گئیں ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں