Saturday, July 27, 2024

ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

- Advertisement -

اے سی سی نے ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ویمنز ایشیا کرکٹ کونسل میں آٹھ ٹیمیں شامل ہیں اور ویمنز ایشیا کپ 19 جولائی سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں منعقد ہوگا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ویمن ایشیا کپ کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

گروپ اے میں نیپال، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جبکہ ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرون کیمروں کی مدد سے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی شروع

پاکستان ویمنز ٹیم اور نیپال کے درمیان پہلا مقابلہ 19 جولائی کو شیڈول ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 21 جولائی کو شیڈول ہے۔

ویمنز ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

پاکستان کی خواتین ٹیم اپنا تیسرا میچ 23 جولائی کو یو اے ای سے کھیلے گی۔ ویمنز ایشیا کپ کا سیمی فائنل 26 جولائی کواور فائنل 28 جولائی کو ہوگا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں