Monday, October 7, 2024

ٹویٹر نے انڈیا میں پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

- Advertisement -

جمعرات کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر پوسٹ کیے گئے نوٹس کے مطابق ٹویٹر  نے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی حکومت کے  ٹویٹر اکاؤنٹ تک رسائی پر پابندی لگا دی ہے۔

ٹویٹر کمپنی کی پالیسیوں کے مطابق وہ عدالت کے حکم کی پابند ہے، کہ ضرورت کے تحت وہ تمام اکاؤنٹ بند کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

پاکستان نے  سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت میں پاکیستان کےاکاؤنٹس دوبارہ کھولے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

رائٹرز کے چیک کے مطابق، گورنمنٹ آف پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ اب بھی ریاستہائے متحدہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں دیکھنے اور شرکت کے لیے قابل استمعال ہیں۔

رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواستوں کا ٹوئٹر، ہندوستان اور پاکستان کی آئی ٹی وزارتوں نے فوراً جواب نہیں دیا۔

ٹویٹر اکاؤنٹ کیا ہے؟

یہ ایک مفت سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے جہاں صارفین مختصر پوسٹس نشر کرتے ہیں جسے ٹویٹس کہا جاتا ہے۔ ان ٹویٹس میں متن، ویڈیوز، تصاویر یا لنکس شامل ہو سکتے ہیں۔اس تک رسائی کے لیے صارفین کو ایپ یا ویب سائٹ ٹویٹر۔ کوم استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن یا سمارٹ فون کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹوئٹر صارفین تازہ ترین خبروں اور برانڈ کے اشتہارات حاصل کرنے کے علاوہ سیاست دانوں، تاجروں اور مشہور شخصیات کو فالو کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ٹویٹر کو معلومات کو تیزی سے پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں