Saturday, July 27, 2024

عمر گل کا ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے بولرز کا انتخاب

- Advertisement -

عمر گل نے  آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 بھارت کے لیے اپنے پانچ ممکنہ تیز سپیڈ اسٹارز کا اعلان کرا ہے۔

عمر گل، جنہوں نے حالیہ افغانستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے بھی پاکستان کے عبوری باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ہیں۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران کامیاب ہونے والے تیز رفتار بولرز کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے مضبوط اسپن اٹیک کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا، خاص طور پر جب میگا ایونٹ ہندوستانی سرزمین پر کھیلا جائے گا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

بہترین بولرز

عمر گل نے کہا اگر آپ ہماری باؤلنگ کی بات کریں تو نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ہمارے پاس جو پیس اٹیک تھا اسے برقرار رکھا جانا چاہیے اور یہ ورلڈ کپ کے لیے ہمارے بہترین بولرز ہیں، وہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، احسان اللہ اور محمد وسیم جونیئر ہیں۔

اگر آپ اسپن اٹیک کی بات کرتے ہیں تو یہ جانتے ہوئے کہ میگا ایونٹ بھارت میں کھیلا جا رہا ہے، آپ کو اپنے اسپنرز کی مدد کی بھی ضرورت ہے، آپ کے پاس محمد نواز، شاداب خان جیسے ٹاپ آل راؤنڈرز ہیں، اور میرے خیال میں ہمارے پاس ایک بہترین اور متوازن بولنگ سائیڈ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں گیندبازوں سے بہت امیدیں ہیں اور اگر ہم وہاں جا کر ورلڈ کپ میں شرکت کرتے ہیں تو اس کے نتائج مثبت ہو سکتے ہیں اور ہمارے پاس ٹورنامنٹ جیتنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

عمر گل نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ کے لیے انکی پہلی پسند شاہین، نسیم اور رؤف ہوں گے۔ تاہم، انہوں نے احسان اللہ اور وسیم جونیئر کی موجودگی پر بھی زور دیا ۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں