Friday, October 4, 2024

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو کافی معاشی ریلیف دیا۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے موجودہ قرضے کو رول اوور کرنے اور ایک ارب ڈالر کا اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر اعظم نے آج ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر سے بات چیت کی جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور یو-اے-ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یو-اے-ای کا یہ تیسرا دورہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے دونوں کے درمیان ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ “عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے وزیر اعظم شہباز شریف کا ابوظہبی میں خیرمقدم کیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کی۔”
شیخ محمد بن زاید نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے گرانقدر تعاون کی تعریف کی۔

انگلش میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

وزیراعظم نے برادر ملک میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو-اے-ای کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقے اور ذرائع تلاش کئے۔

شیخ محمد بن زاید نے بھی شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر رضامندی ظاہر کی۔ دورے کی تاریخوں کا فیصلہ سفارتی ذرائع سے کیا جائے گا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں