موجودہ دوماہ کے اندر جہاں زیادہ تر کنوارے پاکستانی قومی کرکٹر شادی شدہ ہوگئے وہیں یہ خبر بھی سامنے آ گئی کہ کپتان بابر اعظم کب اپنے سر پرسہرا سجا رہے ہیں؟
اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے۔ مداح اپنے کنوارے کپتان بابراعظم کو بھی شادی شدہ دیکھنے کے بےحدخواہشمند ہیں۔ بابر اعظم کب دولہا بنے گے بابر اعظم نے خود اپنا منصوبہ بتا دیا۔
آخر کار بابر اعظم نےایک ٹی وی انٹرویو میں اپنی شادی کرنے کے حوالے سے مداحوں کو بتا ہی دیا کے وہ کب دولہا بنے گے؟ ان کا کیا منصوبہ ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
کپتان نے اس انٹرویو میں اپنے کرکٹ کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نےکافی بڑے اہداف نظر میں رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا جہاں تک سیکھنے کی بات ہے وہ عمل کبھی نہیں رکتا۔ انشالله آگے مزید بہتر کارکردگی دکھنا چاہتا ہوں ۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہااس وقت میں جس مقام پربھی ہوں میرے والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہیں۔ ایوارڈ حاصل کرنا یقیناََ خوشی کا سبب بنتا ہےلیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہوتا کہ آپ وہیں ٹھہر جائیں۔
یہ بات واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران شاداب خان، حارث رؤف، شان مسعود،اور شاہین آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور شادی شدہ زندگی کی شروعات کار چکے ہیں اس لیے کرکٹ شائقین بالخصوص کپتان بابر اعظم کے فینز بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کہ کپتان بھی جلد شادی کرلیں اورشائقین جلدان کے سر بھی سہرادیکھ لیں۔