تازہ ترین خبروں کے مطابق خیبرپختونخوا میں کوہاٹ ٹنل کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر مسافر کوچ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کوہاٹ واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال شانی کلی درہ آدم خیل منتقل کیا جا رہا ہے۔
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ریسکیورز کو بدقسمت کوچ کو آدھا کاٹ کر اندر پھنسے لاشوں اور زخمیوں تک پہنچانا پڑا۔
جمعرات کو خیبرپختونخوا کے پی کے کے ضلع کوہاٹ میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب ایک آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم ہوا، ریسکیو۱۱۲۲ کے مطابق لاشوں کو ریسکیو کارکنان کی جانب سے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔