Monday, December 2, 2024

حج 2024 کے دوران 35 پاکستانی عازمین حج کا انتقال

- Advertisement -

حج 2024 میں شدید گرمی کے باعث 35 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے۔ 

اس سال حج 2024 میں شدید گرمی کے باعث کم از کم 35 پاکستانی انتقال کر چکے ہیں، جسکے بعدہلاک ہونے والوں کل تعداد 900 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اس سال حج کے دوران سینکڑوں اموات کی اطلاعات کے درمیان، پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس سے آنے والی معلومات سے گریز کریں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سفارت کاروں اور حکام کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، کم از کم 35 پاکستانی، 600 مصری، 144 انڈونیشیائی، 68 ہندوستانی، 60 اردنی، 35 تیونسی، 11 ایرانی اور چند سینیگالی باشندے ہلاک ہو گئے۔

یہ ہلاکتیں سعودی عرب میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان ہوئی ہیں۔ اگرچہ کنگڈم نے سرکاری طور پر اموات کی صحیح تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں، لیکن اس نے گرمی کے باعث 2,700 سے زیادہ واقعات کی اطلاع دی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں